Madarik-ut-Tanzil - Al-Hijr : 34
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۙ
قَالَ : اس نے کہا فَاخْرُجْ : پس نکل جا مِنْهَا : یہاں سے فَاِنَّكَ : بیشک تو رَجِيْمٌ : مردود
(خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا تو مردود ہے۔
34: قَالَ فَاخْرُجْ مِنْھَا (اللہ تعالیٰ نے فرمایا تو نکل جا اس سے) نمبر 1۔ آسمان سے نمبر 2۔ جنت سے نمبر 3۔ ملائکہ کے گروہ سے۔ فَاِنَّکَ رَجِیْمٌ (تو مردود ہے) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دھتکارا ہوا ہے۔ مطلب یہ ہے تو ملعون ہے کیونکہ لعنت کا معنی رحمت سے دور ہٹانا ہے اور دور کرنا ہے۔
Top