Tafseer-al-Kitaab - Al-Hijr : 99
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠   ۧ
وَاعْبُدْ : اور عبادت کریں رَبَّكَ : اپنا رب حَتّٰى : یہانتک کہ يَاْتِيَكَ : آئے آپ کے پاس الْيَقِيْنُ : یقینی بات
اور مرتے دم تک اپنے رب کی بندگی میں لگے رہو۔
[35] اصل الفاظ میں حتی یاتیک الیقین (یہاں تک کہ یقین تمہارے پاس آجائے) ۔ یقین یہاں بمعنی موت ہے اور اکثر ائمہ لغت کے نزدیک موت اس لفظ کے حقیقی معنی ہیں اور بعض کے نزدیک مجازی۔
Top