Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 3
نَزَّلَ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ وَ اَنْزَلَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَۙ
نَزَّلَ : اس نے اتاری عَلَيْكَ : آپ پر الْكِتٰبَ : کتاب بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ مُصَدِّقًا : تصدیق کرتی لِّمَا : اس کے لیے جو بَيْنَ يَدَيْهِ : اس سے پہلی وَاَنْزَلَ : اور اس نے اتاری التَّوْرٰىةَ : توریت وَالْاِنْجِيْلَ : اور انجیل
اس نے (اے محمد ﷺ ! ) تم پر سچی کتاب نازل کی جو پہلی (آسمانی) کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اسی نے تورات اور انجیل نازل کی
(تفسیر) 3۔: (نزل علیک الکتاب نازل کیا تم پر کتاب کو) کتاب سے مراد قرآن ہے ۔ (بالحق حق کے ساتھ) حق بمعنی سچائی کے ہے ، (مصدقالما بین یدیہ تصدیق کرنے والی ہے ان کتابوں کی جو اس سے پہلے گزری ہیں) اس سے پہلے جو کتابیں نازل ہوئیں توحید کے متعلق ، نبوت اور اخبار اور بعض شرائع کو (وانزل التوراۃ والانجیل اور نازل کیا تورات اور انجیل کو) ۔
Top