Tafseer-al-Kitaab - Al-Anbiyaa : 112
قٰلَ رَبِّ احْكُمْ بِالْحَقِّ١ؕ وَ رَبُّنَا الرَّحْمٰنُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوْنَ۠   ۧ
قٰلَ : اس (نبی) نے کہا رَبِّ : اے میرے رب احْكُمْ : تو فیصلہ فرما ‎بِالْحَقِّ : حق کے ساتھ وَرَبُّنَا : اور ہمارا رب الرَّحْمٰنُ : نہایت مہربان الْمُسْتَعَانُ : جس سے مدد طلب کی جاتی ہے عَلٰي : پر مَا تَصِفُوْنَ : جو تم بیان کرتے ہو
(آخرکار پیغمبر نے) دعا کی کہ اے میرے رب، تو حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور (لوگو، ) ہمارا رب نہایت مہربان ہے۔ اسی سے مدد مانگی گئی ہے ان باتوں پر جو تم بناتے ہو۔
[65] یہ اس وقت کہا جب تبلیغ کے سارے مراتب ختم ہوگئے اور اصلاح خاطر نہ ہوئی۔ [66] فیصلے سے مراد ہے عملی فیصلہ جو اندھوں کو بھی نظر آجائے یعنی کافروں کی شکست و تباہی۔
Top