Tafseer-al-Kitaab - Al-Furqaan : 3
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً لَّا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ وَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا وَّ لَا یَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّ لَا حَیٰوةً وَّ لَا نُشُوْرًا
وَاتَّخَذُوْا : اور انہوں نے بنا لیے مِنْ دُوْنِهٖٓ : اس کے علاوہ اٰلِهَةً : اور معبود لَّا يَخْلُقُوْنَ : وہ نہیں پیدا کرتے شَيْئًا : کچھ وَّهُمْ : بلکہ وہ يُخْلَقُوْنَ : پیدا کیے گئے ہیں وَلَا يَمْلِكُوْنَ : اور وہ اختیار نہیں رکھتے لِاَنْفُسِهِمْ : اپنے لیے ضَرًّا : کسی نقصان کا وَّلَا نَفْعًا : اور نہ کسی نفع کا وَّلَا يَمْلِكُوْنَ : اور نہ وہ اختیار رکھتے ہیں مَوْتًا : کسی موت کا وَّلَا حَيٰوةً : اور نہ کسی زندگی کا وَّلَا نُشُوْرًا : اور نہ پھر اٹھنے کا
(باوجود اللہ کے ایسے یکتا ہونے کے مشرکین نے) اسے چھوڑ کر (ایسے) معبود بنا لئے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کئے جاتے ہیں اور خود اپنے لئے بھی نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ کسی نفع کا، نہ (کسی کی) موت کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ (کسی کی) زندگی کا اور نہ (کسی کو) دوبارہ زندہ کرنے کا۔
[3] یعنی وہ معبود بھی جن کو اللہ نے پیدا کیا اور انسان ان کو معبود بنا بیٹھا، مثلاً فرشتے، جنات، انبیائ، اولیاء، سورج، چاند، درخت وغیرہ اور وہ بھی جس کو انسان خود بناتا ہے اور پھر ان کی پوجا پرستش کرتا ہے، مثلاً پتھر اور لکڑی کے بت۔
Top