Tafseer-al-Kitaab - Ash-Shu'araa : 223
یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ
يُّلْقُوْنَ : ڈالدیتے ہیں السَّمْعَ : سنی سنائی بات وَاَكْثَرُهُمْ : اور ان میں اکثر كٰذِبُوْنَ : جھوٹے ہیں
سنی سنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔
[38] یعنی شیاطین فرشتوں سے کچھ سن گن لے کر اس میں بہت سا جھوٹ اپنی طرف سے ملا کر اپنے کاہن دوستوں کو پہنچاتے ہیں۔ بعض مفسرین نے یہ مطلب لیا ہے کہ جھوٹے لپاٹیے کاہن شیاطین سے کچھ باتیں سن لیتے ہیں اور پھر اپنی طرف سے بہت سا جھوٹ ملا کر لوگوں کے کانوں میں پھونکتے پھرتے ہیں۔ یہ کفار کے اس الزام کا جواب ہے کہ وہ نبی ﷺ کو کاہن کہتے تھے۔
Top