Tafseer-al-Kitaab - Al-Maaida : 47
وَ لْیَحْكُمْ اَهْلُ الْاِنْجِیْلِ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
وَلْيَحْكُمْ : اور فیصلہ کریں اَهْلُ الْاِنْجِيْلِ : انجیل والے بِمَآ : اس کے ساتھ جو اَنْزَلَ : نازل کیا اللّٰهُ : اللہ فِيْهِ : اس میں وَمَنْ : اور جو لَّمْ يَحْكُمْ : فیصلہ نہیں کرتا بِمَآ : اس کے مطابق جو اَنْزَلَ : نازل کیا اللّٰهُ : اللہ فَاُولٰٓئِكَ : تو یہی لوگ هُمُ : وہ الْفٰسِقُوْنَ : فاسق (نافرمان)
اور اہل انجیل پر لازم تھا کہ اس (قانون) کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے اس میں نازل کیا ہے اور جو کوئی اللہ کے نازل کئے ہوئے (قانون) کے مطابق فیصلہ نہ کرے تو ایسے ہی لوگ فاسق ہیں۔
[38] آیات 47-44 صفحہ 252/254 میں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو جو اس کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلے نہیں کرتے، تین بڑے جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔ اولاً یہ کہ وہ کافر ہیں کیونکہ ان کا یہ فعل حکم الٰہی کے انکار کا ہم معنی ہے اور یہ کفر ہے ثانیاً یہ کہ وہ ظالم ہیں کہ ان کا یہ فعل عدل و انصاف کے خلاف ہے کیونکہ عدل کے مطابق حکم تو اللہ تعالیٰ نے دے دیا تھا اس لئے جب اس کے حکم سے ہٹ کر فیصلہ کیا تو ظلم کیا۔ ثالثاً یہ کہ وہ فاسق ہیں کیونکہ اللہ کے قانون سے منحرف ہو کر اپنا یا دوسرے کا قانون نافذ کیا تو درحقیقت بندگی اور اطاعت کی حد سے تجاوز کیا اور یہی فسق ہے۔ آج کل کے مسلمانوں کو ان آیات کی روشنی میں اپنے ایمان و عمل کا جائزہ لینا چاہئے۔
Top