Tafseer-al-Kitaab - Al-A'raaf : 145
وَ كَتَبْنَا لَهٗ فِی الْاَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْعِظَةً وَّ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ١ۚ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَّ اْمُرْ قَوْمَكَ یَاْخُذُوْا بِاَحْسَنِهَا١ؕ سَاُورِیْكُمْ دَارَ الْفٰسِقِیْنَ
وَكَتَبْنَا : اور ہم نے لکھدی لَهٗ : اس کے لیے فِي : میں الْاَلْوَاحِ : تختیاں مِنْ : سے كُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز مَّوْعِظَةً : نصیحت وَّتَفْصِيْلًا : اور تفصیل لِّكُلِّ شَيْءٍ : ہر چیز کی فَخُذْهَا : پس تو اسے پکڑ لے بِقُوَّةٍ : قوت سے وَّاْمُرْ : اور حکم دے قَوْمَكَ : اپنی قوم يَاْخُذُوْا : وہ پکڑیں (اختیار کریں) بِاَحْسَنِهَا : اس کی اچھی باتیں سَاُورِيْكُمْ : عنقریب میں تمہیں دکھاؤں گا دَارَ الْفٰسِقِيْنَ : نافرمانوں کا گھر
(اس کے بعد) ہم نے موسیٰ کے لئے ہر طرح کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل تختیوں پر لکھ دی (اور اس سے کہا، ) '' انہیں (خوب) مضبوطی سے پکڑ اور اپنی قوم کو حکم دے کہ ان کی بہتر باتوں پر کاربند ہوجائے۔ '' عنقریب ہم تمہیں نافرمان لوگوں کے گھر دکھائیں گے۔
[52] یعنی مسائل و احکام دین کے متعلق ضروری تفصیل۔ [53] بہتر باتیں یعنی جو کرنے کے احکام ہیں۔ ان کے خلاف بری باتیں ہیں جن کے نہ کرنے کا حکم ہے۔ [54] یعنی تم اپنے دشمنوں کے ملک میں داخل ہوگے اور ان کے انجام سے عبرت حاصل کرو گے۔
Top