Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 145

  1. وَ كَتَبْنَا لَهٗ فِی الْاَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْعِظَةً وَّ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ١ۚ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَّ اْمُرْ قَوْمَكَ یَاْخُذُوْا بِاَحْسَنِهَا١ؕ سَاُورِیْكُمْ دَارَ الْفٰسِقِیْنَ﴿145﴾

    1. وَكَتَبْنَااور ہم نے لکھدی
    2. لَهٗاس کے لیے
    3. فِيمیں
    4. الْاَلْوَاحِتختیاں
    5. مِنْسے
    6. كُلِّ شَيْءٍہر چیز
    7. مَّوْعِظَةًنصیحت
    8. وَّتَفْصِيْلًااور تفصیل
    9. لِّكُلِّ شَيْءٍہر چیز کی
    10. فَخُذْهَاپس تو اسے پکڑ لے
    11. بِقُوَّةٍقوت سے
    12. وَّاْمُرْاور حکم دے
    13. قَوْمَكَاپنی قوم
    14. يَاْخُذُوْاوہ پکڑیں (اختیار کریں)
    15. بِاَحْسَنِهَااس کی اچھی باتیں
    16. سَاُورِيْكُمْعنقریب میں تمہیں دکھاؤں گا
    17. دَارَ الْفٰسِقِيْنَنافرمانوں کا گھر
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے ان کے لیے تختیوں میں ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی، (اور یہ حکم دیا کہ) اب اس کو مضبوطی سے تھام لو، اور اپنی قوم کو حکم دو کہ اس کے بہترین احکام پر عمل کریں۔ (66) میں عنقریب تم کو نافرمانوں کا گھر دکھا دوں گا۔ (67)
Tafseer · Aasan Quran
66: اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تورات کے تمام ہی احکام بہترین ہیں، ان پر عمل کرنا چاہیے اور یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ جہاں تورات نے ایک کام کو جائز کہا ہو، لیکن دوسرے کام کو بہتر یا مستحب قرار دیا ہو تو اللہ تعالیٰ کے شکر کا تقاضا یہ ہے کہ اس کام کو اختیار کرلیا جائے جس کو اس میں بہترین قرار دیا گیا ہے۔ 67: بظاہر اس سے مراد فلسطین کا علاقہ ہے جو اس وقت عمالقہ کے قبضے میں تھا۔ اور دکھانے سے مراد یہ ہے کہ وہ علاقہ بنی اسرائیل کے قبضے میں آجائے گا۔ جیسا کہ حضرت یوشع اور حضرت سموئیل (علیہما السلام) کے زمانے میں ہوا۔ بعض مفسرین نے ”نافرمانوں کے گھر“ کا مطلب دوزخ بتایا ہے اور مقصد یہ بیان کیا ہے کہ آخرت میں تمہیں نافرمانوں کا یہ انجام دکھا دیا جائے گا کہ جنہوں نے تم پر ظلم کیے تھے وہ کس برے حال میں ہیں۔