Tafseer-al-Kitaab - Al-Hijr : 47
وَ لَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِیْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۖ٘ لَهُمْ قُلُوْبٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ بِهَا١٘ وَ لَهُمْ اَعْیُنٌ لَّا یُبْصِرُوْنَ بِهَا١٘ وَ لَهُمْ اٰذَانٌ لَّا یَسْمَعُوْنَ بِهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ
وَلَقَدْ ذَرَاْنَا : اور ہم نے پیدا کیے لِجَهَنَّمَ : جہنم کے لیے كَثِيْرًا : بہت سے مِّنَ : سے الْجِنِّ : جن وَالْاِنْسِ : اور انسان لَهُمْ : ان کے قُلُوْبٌ : دل لَّا يَفْقَهُوْنَ : سمجھتے نہیں بِهَا : ان سے وَلَهُمْ : اور ان کے لیے اَعْيُنٌ : آنکھیں لَّا يُبْصِرُوْنَ : نہیں دیکھتے بِهَا : ان سے وَلَهُمْ : اور ان کیلئے اٰذَانٌ : کان لَّا يَسْمَعُوْنَ : نہیں سنتے بِهَا : ان سے اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ كَالْاَنْعَامِ : چوپایوں کے مانند بَلْ : بلکہ هُمْ : وہ اَضَلُّ : بدترین گمراہ اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ هُمُ : وہ الْغٰفِلُوْنَ : غافل (جمع)
اور یہ حقیقت ہے کہ ہم نے بہت سے جن و انس جہنم ہی کے لئے پیدا کئے ہیں۔ ان کے دل تو ہیں (مگر) ان سے سوچتے سمجھتے نہیں، ان کی آنکھیں ہیں (مگر) ان سے دیکھتے نہیں، ان کے کان ہیں (مگر) ان سے سنتے نہیں۔ (غرض) وہ مثل چوپایوں کے ہیں بلکہ ان سے بھی گئے گزرے ہوئے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو (دین سے بالکل) غافل ہیں۔
[70] یہ جو فرمایا کہ ہم نے بہت سے جن و انس جہنم کے لئے پیدا کیے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کو ان کی ماؤں کے پیٹ سے جہنم کے لیے پیدا کیا، ماؤں کے پیٹ سے تو اللہ تعالیٰ نے دل، دماغ، سمع و بصر کی صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے لیکن اس کے لئے ضابطہ یہ بنادیا کہ جو ان صلاحیتوں سے صحیح فائدہ نہ اٹھائیں گے اللہ ان کو جہنم میں جھونک دے گا۔ [71] کیونکہ چوپائے ہدایت کے پابند ہی نہیں اور یہ پابند ہونے پر بھی اس قدر بےپرواہ ہیں حالانکہ عقل و حواس رکھتے ہیں۔
Top