Urwatul-Wusqaa - Al-An'aam : 136
وَ اصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ
وَاصْبِرْ : اور صبر کرو فَاِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَا يُضِيْعُ : ضائع نہیں کرتا اَجْرَ : اجر الْمُحْسِنِيْنَ : نیکی کرنے والے
اور صبر کرو کیونکہ اللہ نیک عملوں کا اجر کبھی ضائع نہیں کرتا
صبر کرو کہ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کا اجر کبھی ضائع نہیں کرتا ۔ 142 صبر کرو ، اللہ کا قانون یہ ہے کہ وہ نیک کرداروں کا اجر ضائع نہیں کرتا یعنی ضروری ہے کہ آخر کار کامیابی انہی کے حصہ میں آئے۔ صبر کیا ہے ؟ اس کی وضاحت ہم سورة البقرہ کی آیت 153 ، سورة آل عمران 3 کی آیت 186 ، آیت 200 میں کرچکے ہیں وہاں سے ملاحظہ کریں۔ اس جگہ پچھلی آیات میں جو احکام دیئے گئے ہیں یعنی استقامت ، اقامت صلوۃ اور ظالموں کی طرف نہ جھکنا ان سب پر مضبوطی سے قائم رہنے کا نام صبر ہے اور ان باتوں سے ہٹانے کے لئے جو طاقت اور جو قوت بھی سامنے آئے اس کے مقابلہ کا نام صبر ہے۔
Top