Urwatul-Wusqaa - An-Nahl : 121
شَاكِرًا لِّاَنْعُمِهٖ١ؕ اِجْتَبٰىهُ وَ هَدٰىهُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
شَاكِرًا : شکر گزار لِّاَنْعُمِهٖ : اس کی نعمتوں کے لیے اِجْتَبٰىهُ : اس نے اسے چن لیا وَ هَدٰىهُ : اور اس کی رہنمائی کی اِلٰى : طرف صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ : سیدھی راہ
اور اللہ کی نعمتوں کا شکر بجا لانے والا تھا ، اللہ نے اسے برگزیدگی کے لیے چن لیا اور سیدھے راستے پر لگا دیا
حضرت ابراہیم (علیہ السلام) تو اللہ کی نعمتوں کا شکر بجا لانے والا منتخب بندہ تھا ۔ 135۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) تو اللہ کی نعمتوں کا بڑا شکر گزار اور اللہ کا برگزیدہ اور منتخب شدہ تھا اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی سیدھی راہ چلنے والا ۔ ابراہیم (علیہ السلام) تو وہ اللہ کے رسول ہیں جو آج بھی تین ادیان کے منتخب شدہ رسول ہیں ، یہودیت ‘ نصارانیت اور اسلام تینوں ہی ابراہیم (علیہ السلام) کے پیرو ہونے کا دعوی کرتے ہیں ، وہ ایسے کام تو نہیں کرسکتا تھا جو تم لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہو ، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ ملاحظہ کرنے کے لئے سورة الانعام کی آیت 75 تا 85 ملاحظہ کریں ۔
Top