Urwatul-Wusqaa - Maryam : 95
وَ كُلُّهُمْ اٰتِیْهِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَرْدًا
وَكُلُّهُمْ : اور ان میں سے ہر ایک اٰتِيْهِ : آئیگا اس کے سامنے يَوْمَ الْقِيٰمَةِ : قیامت کے دن فَرْدًا : اکیلا
قیامت کے دن سب اس کے حضور تن تنہا آ کھڑے ہوں گے
ہر ایک کو اس دن اکیلا اکیلا ہی لایا جائے گا : 95۔ حاضری کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو جب ایک ایک کا نام لے کر پکارا جائے اور ایک کی جگہ دوسر لبیک بھی نہ کہہ سکے تو کیسے ممکن ہے کہ غیر حاضر ہونے والے کا معلوم ہی نہ ہو سکے کہ کون کون آیا ہے اور کون نہیں ۔ وہاں نہ تو کوئی قابو سے باہر ہوگا اور نہ گنتی سے رہ جائے گا اور ہر ایک کو بار باری یکہ و تنہا حاضر ہونا ہے نہ اس کے ساتھ اس کی اولاد ہوگی اور نہ کسی کے ساتھ اس کے والدین اور نہ دوست یار ہوں گے نہ اعوان وانصار اور نہ ہی شرکاء وشرفاء بلکہ نفسا نفسی کا عالم ہوگا اور سب کی حاضری ایک ایک کرکے ہوگی اور ہر ایک اپنے کئے کا جواب دہ ہوگا ، بیٹے کو باپ کے عوض اور باپ کو بیٹے کے عوض ہرگز نہیں پوچھا جائے گا اور نہ ہی کوئی ایک دوسرے کو کفایت کرے گا۔
Top