Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 159
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠   ۧ
وَاِنَّ : اور بیشک رَبَّكَ : تمہارا رب لَهُوَ : البتہ وہ الْعَزِيْزُ : غالب الرَّحِيْمُ : نہایت مہربان
اور بلاشبہ تیرا رب بڑی قوت والا ہے ، پیار کرنے والا ہے
بلاشبہ آپ کا رب بڑے غلبہ والا اور بہت ہی پیار کرنے والا ہے : 159۔ زیر نظر آیت چوتھی بار اس سورت میں بیان کی جا رہی ہے اور ایک ہی سبق ہے جو بار بار ہر قوم کے ناطے اور ورطے سے یاد کرایا جا رہا ہے اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو اس طرح کے ڈھیٹ لوگوں کو ایک ہی بار دھٹائی کرتے دیکھ کر پکڑلیتا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا کیونکہ یہ اس کے قانون کے خلاف ہے اور اپنے قانون کے خلاف وہ نہیں کرتا اور نہ ہی ہونے دیتا اور اسی قانون کے تحت آج وہ تم کو مہلت پر مہلت دئیے جا رہا ہے ورنہ اس سے تمہارے کارہائے نمایاں بھی پوشیدہ نہیں ‘ بہتر ہے کہ اس کی عطا کردہ اس ڈھیل سے فائدہ حاصل کرلو اور اپنی ان بداعتدالیوں سے باز آجاؤ اور اس کی اس رحمت بےپیایاں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو سنوارنے کی کوشش کرو ایسا نہ ہو کہ اس کی طرف سے تم پر کسی آزمائش کا وقت آجائے اور تمہارے ساتھ بھی وہی ہو جو گزشتہ قوموں کے ساتھ ہوتا آیا ہے ۔
Top