Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 162
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ
اِنِّىْ : بیشک میں لَكُمْ : تمہارے لیے رَسُوْلٌ : رسول اَمِيْنٌ : امانت دار
بلاشبہ میں تمہارے لیے ایک معتبر پیغام لانے والا ہوں
سیدنا لوط (علیہ السلام) نے کہا کہ میں تمہارے پاس ایک امانت دار رسول بن کر آیا ہوں : 162۔ مطلب یہ ہے کہ میں جو پیغام لایا ہوں وہ نہایت معتبر پیغام ہے کیونکہ رب العالمین کی طرف سے ہے چونکہ ہر نبی رسول کو اس کے دعوی کے ساتھ ہی لوگوں نے اس کو جھٹلانا شروع کردیا اس لئے ہر نبی ورسول ہی کو یہ بات کہنا پڑی کہ جو کچھ تمہارے سامنے پیش کر رہا ہوں اپنی طرف سے نہیں پیش کر رہا بلکہ اللہ تعالیٰ ہی کا پیغام تم کو پہنچا رہا ہوں اور وہ بھی نہایت دیانت وامانت کے ساتھ۔
Top