Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 207
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ
مَآ اَغْنٰى : کیا کام ٓئے گا عَنْهُمْ : ان کے مَّا : جو (جس سے) كَانُوْا يُمَتَّعُوْنَ : وہ فائدہ اٹھاتے تھے
تو یہ فائدہ جو وہ اٹھا رہے ہیں ان کے کسی کام نہ آئے گا
مہلت سے یہ فائدہ جو وہ اٹھا رہے ہیں ان کے کسی کام نہ آیا : 207۔ ایک عرصہ دراز تک انکو مہلت دی گئی اور وہ نہایت آرام و آسائش اور ناز ونعم سے زندگی بسر کرتے رہے تو جوں ہی مہلت کا وقت گزرا انکی ساری عیش و عشرت بھی ہوا ہوگئی کیونکہ گزشتہ آنچہ گزشت لیکن وہ دولت و ثروت اور وہ عیش و آرام ان کے کس کام آیا ؟ کیونکہ جب وہ پھنس گئے اور عذاب الہی نے انکو آدبوچا تو انکی ساری عیش و عشرت ہرن ہوگئی اب تو اگر وہ وقت ان کو کبھی یاد بھی آیا تو سوائے قلق و اضطراب کے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا ، بلکہ مہلت کے زمانہ کا نقشہ اگر ان کی آنکھوں کے سامنے آیا تو یقینا ان کی آنکھیں نم ہو کر رہ جائیں گی اور دل کلیجے کو آئیں گے جو عذاب میں مزید اضافہ کا باعث ہوں گے ۔
Top