Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 209
ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ
ذِكْرٰي : نصیحت کے لیے وَمَا كُنَّا : اور نہ تھے ہم ظٰلِمِيْنَ : ظلم کرنے والے
نصیحت کرنے کے لیے اور ہمارا کام ظلم کرنا نہیں
نصیحت کرنے کے لئے ہم کچھ ظلم کرنے والے نہیں ہیں : 209۔ ڈرانے والے کو ہم نے کیوں بھیجا ؟ اس لئے کی شاید وہ اپنی اصلاح کرلیں اگر چاہیں اور یہ کہ اگر وہ اصلاح نہیں بھی کریں گے تو کم از کم ان کو اعتراض تو نہیں رہے گا کہ ہم کو تو کسی نے آگاہ ہی نہیں کیا ورنہ ہم اپنی ضرور اصلاح کرلیتے اس طرح ان کو اطلاع کرنا تو ہماری رحمت کا تقاضا تھا اور ہم نے ان کو آگاہ کیا ‘ ہم نے ان کو نصیحت اس لئے تو نہیں کی تھی کہ ہم ان پر ظلم کرنا چاہتے تھے بلکہ ہم نے تو ڈرانے والے اس لئے بھیجے تھے کہ کل وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے جب کہ ہم کسی پر بھی زیادتی کرنے والے نہیں ۔
Top