Tafheem-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 209
ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ
ذِكْرٰي : نصیحت کے لیے وَمَا كُنَّا : اور نہ تھے ہم ظٰلِمِيْنَ : ظلم کرنے والے
اور ہم ظالم نہ تھے۔ 129
سورة الشُّعَرَآء 129 یعنی جب انہوں نے خبردار کرنے والوں کی تنبیہ اور سمجھانے والوں کی نصیحت قبول نہ کی اور ہم نے انہیں ہلاک کردیا، تو ظاہر ہے کہ یہ ہماری طرف سے ان پر کوئی ظلم نہ تھا۔ ظلم تو اس وقت ہوتا جبکہ ہلاک کرنے سے پہلے انہیں سمجھا کر راہ راست پر لانے کی کوئی کوشش نہ کی گئی ہوتی۔
Top