Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 76
اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ٘ۖ
اَنْتُمْ : تم وَاٰبَآؤُكُمُ : اور تمہارے باپ دادا الْاَقْدَمُوْنَ : پہلے
تم اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی
محض اس لئے غور نہیں کیا کہ تمہارے پہلوں نے غور نہیں کیا تھا ؟ 76۔ کیا تم اس پر اس لئے غور وفکر کرنے کے لئے تیار نہیں کہ تمہارے پہلوں نے یہ کام نہیں کیا تھا کیا تم کوئی کام ایسا نہیں کرتے جو تمہارے بزرگوں اور باپ دادوں نے نہ کیا ہو ؟ کیا مذہب کی صداقت کے لئے بس یہ دلیل کافی ہے کہ وہ باپ دادا کے وقتوں سے ہوتا چلا آرہا ہے ؟ سیدنا ابراہیم (علیہ السلام) نے جو انداز بیان اپنی قوم کے لئے اختیار کیا کیا ہم بھی اس کو اختیار کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ اگر یہ انداز کافر مشرکوں کے لئے مخصوص ہے تو مسلمان مشرکوں کے لئے کونسا انداز ہوگا ؟ کیا اس کی کوئی نشاندہی آپ کرسکتے ہیں ؟ ابراہیم (علیہ السلام) کو جب قوم کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا تو انہوں نے عندیہ بیان کردیا ۔
Top