Urwatul-Wusqaa - An-Naml : 2
هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَۙ
هُدًى : ہدایت وَّبُشْرٰي : اور خوشخبری لِلْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں کے لیے
ایمان والوں کے لیے ہدایت اور بشارت ہے
ایمان لانے والوں کے لئے اس میں ہدایت اور بشارت ہے : 2۔ جو لوگ ان آیات بینات پر جو اس روشن کتاب میں بیان کی گئی ہیں ایمان لاتے ہیں اور انکے احکام پر عمل پیرا ہوتے ہیں جن باتوں کا ان آیات میں حکم دیا ہے انکو پابندی کے ساتھ بجا لاتے ہیں اور جن باتوں اور کاموں سے انکو روکا گیا ہے ان سے سختی کے ساتھ رک جاتے ہیں بلاشبہ انکے لئے وہ ہدایت دیتی ہے اور ایسے ہدایت یافتہ لوگوں کے لئے ان آیات کریمات میں بشارات بھی دی گئی ہیں کہ وہ اس دنیوی زندگی میں کامیاب ہوں گے اور آخرت میں بھی ان کے نیک اعمال کے نتائج سے ان کو وافر حصہ ملے گا اور اس طرح گویا یہ کتاب مبین ان لوگوں کے لئے سراسر ہدایت اور بشارت ہے اور بلاشبہ ایسا ہی ہے ۔
Top