Urwatul-Wusqaa - An-Naml : 20
وَ تَفَقَّدَ الطَّیْرَ فَقَالَ مَا لِیَ لَاۤ اَرَى الْهُدْهُدَ١ۖ٘ اَمْ كَانَ مِنَ الْغَآئِبِیْنَ
وَتَفَقَّدَ : اور اس نے خبر لی (جائزہ لیا) الطَّيْرَ : پرندے فَقَالَ : تو اس نے کہا مَا لِيَ : کیا ہے لَآ اَرَى : میں نہیں دیکھتا الْهُدْهُدَ : ہدہد کو اَمْ كَانَ : کیا وہ ہے مِنَ : سے الْغَآئِبِيْنَ : غائب ہونے والے
اور پھر طیور کا جائز لیا اور کہنے لگا کہ کیا وجہ ہے کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھتا (وہ نظر نہیں آیا) کیا وہ غائب ہے ؟
حضرت سلیمان (علیہ السلام) نے اپنے ایک لشکری کو غیر حاضر پایا تو اس سے باز پرس کی : 20۔ حضرت سلیمان (علیہ السلام) اپنے تمام لشکروں کی دیکھ بھال اور کبھی کبھی حاضری خود بھی چیک کیا کرتے تھے اس طرح ایک بار جو آپ نے اپنے ” لشکر طیر “ کی حاضری چیک کی اور ان کی پریڈ کو دیکھا تو ایک لشکری کو غیر حاضر پایا ‘ نہ چھٹی کی درخواست اور نہ ہی کسی طرح کی کوئی اطلاع آپ نے اس پر بہت تعجب بھی کیا اور غصہ بھی کہ ایسی غفلت اور وہ بھی اتنے بڑے ذمہ دار کی طرف سے آخر کیوں ؟ آپ نے باقاعدہ لکھا کہ آج کی حاضری میں میں نے ہدہد کو غیر حاضر پایا اور اس کی کوئی وجہ بھی معلوم نہیں ہوئی کہ وہ کیوں غیر حاضر ہے اس لئے وہ جس وقت بھی اپنے لشکر میں واپس آئے سب سے پہلے وہ اپنی غیر حاضری کا جواب دے کہ اس نے ایسی غفلت کیوں کی ؟
Top