Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 18
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
پھر تم دونوں اپنے پروردگار کی کون کون سی نشانیوں کو جھٹلائو گے 81۔ موسموں کا تغیر و تبدیل عین حکمت خداوند ہے توم خوان کون ہو ‘ کہاں ہو اور کیسے ہو جو موسم اللہ نے بنایا ہے اس کو تم ہٹا نہیں سکتے ہاں ! اس کی دی ہوئی عقل و فکر اور سمجھ سوچ سے تم اپنی اپنی ضرورت کے مطابق اپنی ضرورت کا ازالہ کرسکتے ہو اس کے زیر پروگرام ہی تم کرو گے جو کچھ کرسکو گے۔ اس کے پروگرام کو منسوخ کرنا اور ہٹانا تمہا اختیار اور بس کی بات نہیں ہے۔ اگر غور کرو گے تو اس میں تمہاری زندگی کے لیے کتنی نشانیاں موجود ہیں پھر تم اللہ تعالیٰ کی کس کس نشانی کی تکذیب کرو گے ؟
Top