Urwatul-Wusqaa - Ar-Rahmaan : 26
كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍۚۖ
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا : سب کے سب جو اس پر ہیں فَانٍ : فنا ہونے والے ہیں
جو کچھ بھی زمین پر ہے سب فنا ہوجانے والا ہے
جو کچھ بھی زمین پر ہے سب فنا ہوجانے والا ہے 62۔ تم کہاں ہو اور تمہارے یہ جہاز اور کشتیاں کہاں ہیں ؟ غور کرو گے تو یقیناً یہی کہو گے کہ یہ سب کچھ تو اس زمین اور دھرتی ہی پر ہے جس پر ہم آباد ہیں۔ بالکل صحیح کہ تم اور تمہارے یہ سارے سازو سامان اس دھرتی پر ہیں پھر کبھی تم نے غور کیا کہ یہ دھرتی کیا ہے ؟ ہاں ! غور سے سن لو اور خوب یاد رکھو کہ یہ زمین فانی ہے اور جو کچھ اس کے اوپر ہے اس سب کو فنا ہے۔ نہ تم کو ہمیشہ رہنا ہے اور نہ تمہارے اس سروسامان کو کیونکر تم بھی ، تمہارا یہ سروسامان بھی اور تمہاری یہ زمین بھی جس پر تم آباد ہو سب مخلوق ہیں اور ساری مخلوق کے لیے فنا ہے اور یہ جو مہلت اور ڈھیل دی گئی ہے یہ سب اللہ رب ذوالجلال والا کرام کی کرشمہ سازی ہے۔
Top