Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 18
وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ
وَاِلَى السَّمَآءِ : اور آسمان کی طرف كَيْفَ رُفِعَتْ : کیسے بلند کیا گیا
اور آسمان کہ وہ کس طرح بلند کیا گیا ہے
اور آسمان کہ وہ کس طرح بلند کیا گیا ہے 18 ؎ دین کا دوسرا نصف حصہ سمجھنے کے لیے اس آسمان کی طرف نگاہ بلند کرو اور دیکھو کہ اس کو کتنا اونچا بنایا گیا ہے اور اس کے خلا میں کیا کچھ تیرتا تم کو نظر آتا ہے اور وہ کس قدر فرمانبردار ہے کہ ہر ایک چیز کو اپنی شفقت کے سایے میں رکھ کر بالکل خاموش کھڑا ہے اگر تم بھی آسمان کی طرف بلندی چاہتے ہو تو اس زمین کی طرف مت جھک جائو بلکہ آسمان کی طرح بلند رہو لیکن خاموش کہ تم کو سفلی جذبات اور دنیوی خواہشات اپنی طرف راغب نہ کریں اور تم زمین پر بسنے کے باوجود آسمان کی طرف بلند وبالا ہو کر دار اور اخلاق کے لحاظ سے ۔ اس کی ساری بلندی کا راز بھی اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ہے کہ اس نے جس خلقت میں اس کو بنایا اور ڈھالا ہے وہ اس میں تم کو نظر آ رہا ہے۔ اتنا بلند وبالا ہونے کے باوجود ایک ذرا بھر بھی وہ فرمانبرداری سے باہر نہیں آتا اور نہ ہی زمین کے مقابلہ میں اپنی بلندی پر اس کو ناز ہے کیونکہ جو کچھ ہے وہ اس کا بنانے والا ہے وہ بذاتہٖ کوئی چیز نہیں ہے۔
Top