Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaashiya : 19
وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ
وَاِلَى الْجِبَالِ : اور پہاڑ کی طرف كَيْفَ : کیسے نُصِبَتْ : کھڑے کئے گئے
اور پہاڑ کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے ہیں
اور پہاڑ کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے 19 ؎ انسان کو بتایا جا رہا ہے کہ اے انسان اگر زندگی میں تجھ کو کہیں دکھ اور مشکلات کا سامنا ہوجائے تو ان پہاڑوں کی طرح مستقل مزاج رہ کر اس کا مقابلہ کرو او مصائب اور مشکلات کی موجیں اور آندھیاں جتنا بھی چاہیں تم پر حملہ کریں لیکن تم پہاڑ کی طرح اٹل ہو جائو اور اپنے اصولوں سے ایک ذرہ بھر بھی مت سر کو ۔ مختصر یہ کہ دکھ میں صبر و استقامت کا نمونہ پہاڑ سے سیکھ لو کہ وہ کس طرح اپنی جگہ گڑے کھڑے ہیں ۔ کتنے کتنے بڑے طوفان اٹھے اور بادو باراں نے کس طرح ان کو ڈرانے کی کوشش کی اور بادل کس قدرر گرجے اور برسے لیکن ان میں ذرا بھر بھی کبھی فرق نہ پڑا بلکہ وہ پہلے سے بھی صاف و شفاف ہوگئے اور نکھر کر نظر آنے لگے۔
Top