56. Al-Waaqiaالواقعة
The Inevitable · Meccan · 96 ayahs · 3 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ﴿1﴾
جب قیامت قائم ہو جائے گیلَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ﴿2﴾
جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیںخَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ﴿3﴾
وه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگیاِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ﴿4﴾
جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گیوَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ﴿5﴾
اور پہاڑ بالکل ریزه ریزه کر دیے جائیں گےفَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ﴿6﴾
پھر وه مثل پراگنده غبار کے ہو جائیں گےوَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ﴿7﴾
اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گےفَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ﴿8﴾
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والےوَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ﴿9﴾
اور بائیں ہاتھ والے کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کاوَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ﴿10﴾
اور جو آگے والے ہیں وه تو آگے والے ہی ہیںاُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ﴿11﴾
وه بالکل نزدیکی حاصل کیے ہوئے ہیںفِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ﴿12﴾
نعمتوں والی جنتوں میں ہیںثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿13﴾
(بہت بڑا) گروه تو اگلے لوگوں میں سے ہوگاوَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ﴿14﴾
اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سےعَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ﴿15﴾
یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پرمُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ﴿16﴾
ایک دوسرے کےسامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گےیَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ﴿17﴾
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ (لڑکے ہی) رہیں گے آمدورفت کریں گےبِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ﴿18﴾
آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہولَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ﴿19﴾
جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئےوَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ﴿20﴾
اور ایسے میوے لیے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوںوَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ﴿21﴾
اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوںوَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ﴿22﴾
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریںكَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ﴿23﴾
جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیںجَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿24﴾
یہ صلہ ہے ان کے اعمال کالَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ﴿25﴾
نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناه کی باتاِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا﴿26﴾
صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگیوَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ﴿27﴾
اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والےفِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ﴿28﴾
وه بغیرکانٹوں کی بیریوںوَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ﴿29﴾
اور تہ بہ تہ کیلوںوَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ﴿30﴾
اور لمبے لمبے سایوںوَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ﴿31﴾
اور بہتے ہوئے پانیوںوَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ﴿32﴾
اور بکثرت پھلوں میںلَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ﴿33﴾
جو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیںوَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ﴿34﴾
اور اونچے اونچے فرشوں میں ہوں گےاِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ﴿35﴾
ہم نے ان کی (بیویوں کو) خاص طور پر بنایا ہےفَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ﴿36﴾
اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہےعُرُبًا اَتْرَابًاۙ﴿37﴾
محبت والیاں اور ہم عمر ہیںلِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ع﴿38﴾
دائیں ہاتھ والوں کے لیے ہیںثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿39﴾
جم غفیر ہے اگلوں میں سےوَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ﴿40﴾
اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سےوَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ﴿41﴾
اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والےفِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ﴿42﴾
گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے)وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ﴿43﴾
اورسیاه دھوئیں کے سائے میںلَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ﴿44﴾
جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخشاِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ﴿45﴾
بیشک یہ لوگ اس سے پہلے بہت نازوں میں پلے ہوئے تھےوَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ﴿46﴾
اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھےوَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ﴿47﴾
اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں گےاَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ﴿48﴾
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ﴿49﴾
آپ کہہ دیجئے کہ یقیناً سب اگلے اور پچھلےلَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ﴿50﴾
ضرور جمع کئے جائیں گے ایک مقرر دن کے وقتثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ﴿51﴾
پھر تم اے گمراہو جھٹلانے والو!لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ﴿52﴾
البتہ کھانے والے ہو تھوہر کا درختفَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ﴿53﴾
اور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہوفَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ﴿54﴾
پھر اس پر گرم کھولتا پانی پینے والے ہوفَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ﴿55﴾
پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرحهٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ﴿56﴾
قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہےنَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ﴿57﴾
ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ﴿58﴾
اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہوءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ﴿59﴾
کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ﴿60﴾
ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیںعَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿61﴾
کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم (بالکل) بےخبر ہووَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ﴿62﴾
تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ﴿63﴾
اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہوءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ﴿64﴾
اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیںلَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ﴿65﴾
اگر ہم چاہیں تواسے ریزه ریزه کر ڈالیں اور تم حیرت کے ساتھ باتیں بناتے ہی ره جاؤاِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ﴿66﴾
کہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیابَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ﴿67﴾
بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئےاَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ﴿68﴾
اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہوءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ﴿69﴾
اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ﴿70﴾
اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ﴿71﴾
اچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہوءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ﴿72﴾
اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ﴿73﴾
ہم نے اسے سبب نصیحت اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہےفَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿74﴾
پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کروفَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ﴿75﴾
پس میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے گرنے کیوَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ﴿76﴾
اور اگرتمہیں علم ہو تو یہ بہت بڑی قسم ہےاِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ﴿77﴾
کہ بیشک یہ قرآن بہت بڑی عزت واﻻ ہےفِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ﴿78﴾
جو ایک محفوظ کتاب میں درج ہےلَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ﴿79﴾
جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیںتَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿80﴾
یہ رب العالمین کی طرف سےاترا ہوا ہےاَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ﴿81﴾
پس کیا تم ایسی بات کو سرسری (اور معمولی) سمجھ رہے ہو؟وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ﴿82﴾
اور اپنے حصے میں یہی لیتے ہو کہ جھٹلاتے پھروفَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ﴿83﴾
پس جبکہ روح نرخرے تک پہنچ جائےوَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ﴿84﴾
اور تم اس وقت آنکھوں سے دیکھتے رہووَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ﴿85﴾
ہم اس شخص سے بہ نسبت تمہارے بہت زیاده قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتےفَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ﴿86﴾
پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیںتَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿87﴾
اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤفَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ﴿88﴾
پس جو کوئی بارگاه الٰہی سے قریب کیا ہوا ہوگافَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ﴿89﴾
اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہےوَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ﴿90﴾
اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہےفَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ﴿91﴾
تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہےوَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ﴿92﴾
لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہےفَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ﴿93﴾
تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہےوَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ﴿94﴾
اور دوزخ میں جانا ہےاِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ﴿95﴾
یہ خبر سراسر حق اور قطعاً یقینی ہےفَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿96﴾
پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر