69. Al-Haaqqaالحاقة
The Reality · Meccan · 52 ayahs · 2 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَآقَّةُۙ﴿1﴾
ﺛابت ہونے والیمَا الْحَآقَّةُۚ﴿2﴾
ﺛابت ہونے والی کیا ہے؟وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ﴿3﴾
اور تجھے کیا معلوم ہے کہ وه ﺛابت شده کیا ہے؟كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ﴿4﴾
اس کھڑکا دینے والی کو ﺛمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھافَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ﴿5﴾
(جس کے نتیجہ میں) ﺛمود تو بے حد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کردیئے گئےوَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ﴿6﴾
اور عاد بیحد تیز وتند ہوا سے غارت کردیئے گئےسَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ﴿7﴾
جسے ان پر لگاتار سات رات اور آٹھ دن تک (اللہ نے) مسلط رکھا پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوںفَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ﴿8﴾
کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آرہا ہے؟وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ﴿9﴾
فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی، انہوں نے بھی خطائیں کیںفَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً﴿10﴾
اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالﺂخر) اللہ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیااِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ﴿11﴾
جب پانی میں طغیانی آگئی تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیالِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ﴿12﴾
تاکہ اسے تمہارے لیے نصیحت اور یادگار بنادیں، اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیںفَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ﴿13﴾
پس جب کہ صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گیوَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ﴿14﴾
اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزه ریزه کر دیے جائیں گےفَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ﴿15﴾
اس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گیوَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ﴿16﴾
اور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن بالکل بودا ہوجائے گاوَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ﴿17﴾
اس کے کناروں پر فرشتے ہوں گے، اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گےیَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ﴿18﴾
اس دن تم سب سامنے پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی بھید پوشیده نہ رہے گافَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ﴿19﴾
سو جسے اس کا نامہٴ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وه کہنے لگے گا کہ لو میرا نامہٴ اعمال پڑھواِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ﴿20﴾
مجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہےفَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ﴿21﴾
پس وه ایک دل پسند زندگی میں ہوگافِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ﴿22﴾
بلند وباﻻ جنت میںقُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ﴿23﴾
جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گےكُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ﴿24﴾
(ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کیےوَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ﴿25﴾
لیکن جسے اس (کے اعمال) کی کتاب اس کے بائیں ہاتھ میں دی جائے گی، وه تو کہے گا کہ کاش کہ مجھے میری کتاب دی ہی نہ جاتیوَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ﴿26﴾
اور میں جانتا ہی نہ کہ حساب کیا ہےیٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ﴿27﴾
کاش! کہ موت (میرا) کام ہی تمام کر دیتیمَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ﴿28﴾
میرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیاهَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ﴿29﴾
میرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا رہاخُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ﴿30﴾
(حکم ہوگا) اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنادوثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ﴿31﴾
پھر اسے دوزخ میں ڈال دوثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ﴿32﴾
پھر اسے ایسی زنجیر میں جس کی پیمائش ستر ہاتھ کی ہے جکڑ دواِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ﴿33﴾
بیشک یہ اللہ عظمت والے پرایمان نہ رکھتا تھاوَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ﴿34﴾
اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دﻻتا تھافَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ﴿35﴾
پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہےوَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ﴿36﴾
اور نہ سوائے پیﭗ کے اس کی کوئی غذا ہےلَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ع﴿37﴾
جسے گناه گاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گافَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ﴿38﴾
پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہووَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ﴿39﴾
اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتےاِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ﴿40﴾
کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہےوَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ﴿41﴾
یہ کسی شاعر کا قول نہیں (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہےوَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ﴿42﴾
اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہوتَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿43﴾
(یہ تو) رب العالمین کا اتارا ہوا ہےوَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ﴿44﴾
اور اگر یہ ہم پر کوئی بھی بات بنا لیتالَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ﴿45﴾
تو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتےثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ﴿46﴾
پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتےفَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ﴿47﴾
پھر تم میں سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے واﻻ نہ ہوتاوَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ﴿48﴾
یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہےوَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ﴿49﴾
ہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیںوَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ﴿50﴾
بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہےوَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ﴿51﴾
اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہےفَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿52﴾
پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر