74. Al-Muddaththirالمدثر
The Cloaked One · Meccan · 56 ayahs · 2 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُۙ﴿1﴾
اے کپڑا اوڑھنے والےقُمْ فَاَنْذِرْ۪ۙ﴿2﴾
کھڑا ہوجا اور آگاه کردےوَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ۪ۙ﴿3﴾
اور اپنے رب ہی کی بڑائیاں بیان کروَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ۪ۙ﴿4﴾
اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کروَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْ۪ۙ﴿5﴾
ناپاکی کو چھوڑ دےوَ لَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ۪ۙ﴿6﴾
اور احسان کرکے زیاده لینے کی خواہش نہ کروَ لِرَبِّكَ فَاصْبِرْؕ﴿7﴾
اور اپنے رب کی راه میں صبر کرفَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِۙ﴿8﴾
پس جب کہ صور میں پھونک ماری جائے گیفَذٰلِكَ یَوْمَئِذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌۙ﴿9﴾
تو وه دن بڑا سخت دن ہوگاعَلَى الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ﴿10﴾
جو کافروں پر آسان نہ ہوگاذَرْنِیْ وَ مَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًاۙ﴿11﴾
مجھے اور اسے چھوڑ دے جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہےوَّ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًاۙ﴿12﴾
اور اسے بہت سا مال دے رکھا ہےوَّ بَنِیْنَ شُهُوْدًاۙ﴿13﴾
اور حاضر باش فرزند بھیوَّ مَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًاۙ﴿14﴾
اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہےثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَۗۙ﴿15﴾
پھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیاده دوںكَلَّا١ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًاؕ﴿16﴾
نہیں نہیں، وه ہماری آیتوں کا مخالف ہےسَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًاؕ﴿17﴾
عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گااِنَّهٗ فَكَّرَ وَ قَدَّرَۙ﴿18﴾
اس نے غور کرکے تجویز کیفَقُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَۙ﴿19﴾
اسے ہلاکت ہو کیسی (تجویز) سوچی؟ثُمَّ قُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَۙ﴿20﴾
وه پھر غارت ہو کس طرح اندازه کیاثُمَّ نَظَرَۙ﴿21﴾
اس نے پھر دیکھاثُمَّ عَبَسَ وَ بَسَرَۙ﴿22﴾
پھر تیوری چڑھائی اور منھ بنایاثُمَّ اَدْبَرَ وَ اسْتَكْبَرَۙ﴿23﴾
پھر پیچھے ہٹ گیا اور غرور کیافَقَالَ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ یُّؤْثَرُۙ﴿24﴾
اور کہنے لگا تو یہ صرف جادو ہے جو نقل کیا جاتا ہےاِنْ هٰذَاۤ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِؕ﴿25﴾
سوائے انسانی کلام کے کچھ بھی نہیں ہےسَاُصْلِیْهِ سَقَرَ﴿26﴾
میں عنقریب اسے دوزخ میں ڈالوں گاوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سَقَرُؕ﴿27﴾
اور تجھے کیا خبر کہ دوزخ کیا چیز ہے؟لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُۚ﴿28﴾
نہ وه باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہےلَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِۚۖ﴿29﴾
کھال کو جھلسا دیتی ہےعَلَیْهَا تِسْعَةَ عَشَرَؕ﴿30﴾
اور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیںوَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓئِكَةً١۪ وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۙ لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ یَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّ لَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ۙ وَ لِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْكٰفِرُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ مَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْبَشَرِ۠ع﴿31﴾
ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں۔ اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کی ہے تاکہ اہل کتاب یقین کرلیں، اوراہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہو جائے اور اہل کتاب اور اہل ایمان شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے وه اور کافر کہیں کہ اس بیان سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراه کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا، یہ تو کل بنی آدم کے لیے سراسر پند ونصیحت ہےكَلَّا وَ الْقَمَرِۙ﴿32﴾
سچ کہتا ہوں قسم ہے چاند کیوَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَۙ﴿33﴾
اور رات کی جب وه پیچھے ہٹےوَ الصُّبْحِ اِذَاۤ اَسْفَرَۙ﴿34﴾
اور صبح کی جب کہ روشن ہو جائےاِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِۙ﴿35﴾
کہ (یقیناً وه جہنم) بڑی چیزوں میں سے ایک ہےنَذِیْرًا لِّلْبَشَرِۙ﴿36﴾
بنی آدم کو ڈرانے والیلِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَؕ﴿37﴾
(یعنی) اسے جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہےكُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌۙ﴿38﴾
ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہےاِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِؕۛ﴿39﴾
مگر دائیں ہاتھ والےفِیْ جَنّٰتٍ١ۛؕ۫ یَتَسَآءَلُوْنَۙ﴿40﴾
کہ وه بہشتوں میں (بیٹھے ہوئے) گناه گاروں سےعَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ﴿41﴾
سوال کرتے ہوں گےمَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ﴿42﴾
تمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈاﻻقَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ﴿43﴾
وه جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھےوَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ﴿44﴾
نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھےوَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَۙ﴿45﴾
اور ہم بحﺚ کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحﺚ مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھےوَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ﴿46﴾
اور روز جزا کو جھٹلاتے تھےحَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ﴿47﴾
یہاں تک کہ ہمیں موت آگئیفَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِیْنَؕ﴿48﴾
پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گیفَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَۙ﴿49﴾
انہیں کیا ہو گیا ہے؟ کہ نصیحت سے منھ موڑ رہے ہیںكَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌۙ﴿50﴾
گویا کہ وه بِدکے ہوئے گدھے ہیںفَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍؕ﴿51﴾
جو شیر سے بھاگے ہوںبَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةًۙ﴿52﴾
بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیںكَلَّا١ؕ بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ﴿53﴾
ہرگز ایسا نہیں (ہوسکتا بلکہ) یہ قیامت سے بے خوف ہیںكَلَّاۤ اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌۚ﴿54﴾
سچی بات تو یہ ہے کہ یہ (قرآن) ایک نصیحت ہےفَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗؕ﴿55﴾
اب جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرےوَ مَا یَذْكُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ اَهْلُ التَّقْوٰى وَ اَهْلُ الْمَغْفِرَةِ۠ع﴿56﴾
اور وه اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالیٰ چاہے، وه اسی ﻻئق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس ﻻئق بھی کہ وه بخشے