75. Al-Qiyaamaالقيامة
The Resurrection · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus · مولانا محمد جوناگڑہی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ﴿1﴾
میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کیوَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِؕ﴿2﴾
اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے واﻻ ہواَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗؕ﴿3﴾
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیںبَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ﴿4﴾
ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیںبَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ﴿5﴾
بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائےیَسْئَلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِؕ﴿6﴾
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گافَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُۙ﴿7﴾
پس جس وقت کہ نگاه پتھرا جائے گیوَ خَسَفَ الْقَمَرُۙ﴿8﴾
اور چاند بے نور ہو جائے گاوَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُۙ﴿9﴾
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گےیَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّۚ﴿10﴾
اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟كَلَّا لَا وَزَرَؕ﴿11﴾
نہیں نہیں کوئی پناہ گاه نہیںاِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمُسْتَقَرُّؕ﴿12﴾
آج تو تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاه ہےیُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ﴿13﴾
آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاه کیا جائے گابَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌۙ﴿14﴾
بلکہ انسان خود اپنے اوپر آپ حجت ہےوَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗؕ﴿15﴾
اگر چہ کتنے ہی بہانے پیش کرےلَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖؕ﴿16﴾
(اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیںاِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَهٗۚۖ﴿17﴾
اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہےفَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗۚ﴿18﴾
ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریںثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗؕ﴿19﴾
پھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہےكَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ﴿20﴾
نہیں نہیں تم جلدی ملنے والی (دنیا) کی محبت رکھتے ہووَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ﴿21﴾
اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہووُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌۙ﴿22﴾
اس روز بہت سے چہرے تروتازه اور بارونق ہوں گےاِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ﴿23﴾
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گےوَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌۙ﴿24﴾
اور کتنے چہرے اس دن (بد رونق اور) اداس ہوں گےتَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌؕ﴿25﴾
سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے واﻻ معاملہ کیا جائے گاكَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَۙ﴿26﴾
نہیں نہیں جب روح ہنسلی تک پہنچے گیوَ قِیْلَ مَنْ١ٚ رَاقٍۙ﴿27﴾
اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک کرنے واﻻ ہے؟وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ﴿28﴾
اور جان لیا اس نے کہ یہ وقت جدائی ہےوَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ﴿29﴾
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گیاِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمَسَاقُ٢ؕ۠ع﴿30﴾
آج تیرے پروردگار کی طرف چلنا ہےفَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰىۙ﴿31﴾
اس نے نہ تو تصدیق کی نہ نماز ادا کیوَ لٰكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىۙ﴿32﴾
بلکہ جھٹلایا اور روگردانی کیثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىؕ﴿33﴾
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا گیااَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۙ﴿34﴾
افسوس ہے تجھ پر حسرت ہے تجھ پرثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىؕ﴿35﴾
وائے ہے اور خرابی ہے تیرے لیےاَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ﴿36﴾
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گااَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰىۙ﴿37﴾
کیا وه ایک گاڑھے پانی کا قطره نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ﴿38﴾
پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیافَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ﴿39﴾
پھر اس سے جوڑے یعنی نر وماده بنائےاَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى۠ع﴿40﴾
کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے