70. Al-Ma'aarijالمعارج

The Ascending Stairways · Meccan · 44 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ﴿1﴾

    کسی طلب کرنے والے نے اس عذاب کا مطالبہ کیا جو واقع ہو کے رہے گا
  2. لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ﴿2﴾

    جسے کافروں سے کوئی ٹالنے والا نہیں
  3. مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ﴿3﴾

    (یہ عذاب) اللہ کی طرف سے (آئے گا) جو بلندیوں کا مالک ہے
  4. تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ﴿4﴾

    جس کی طرف روح اور فرشتے ایک دن میں چڑھتے ہیں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے
  5. فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا﴿5﴾

    پس (اے نبی !) آپ صبر کیجئے، صبر جمیل
  6. اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ﴿6﴾

    یہ لوگ تو اسے بہت دور دیکھ رہے ہیں
  7. وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ﴿7﴾

    مگر ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں
  8. یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ﴿8﴾

    جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوجائے گا
  9. وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ﴿9﴾

    اور پہاڑ ایسے ہوں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ رنگ کی روئی
  10. وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ﴿10﴾

    اس دن کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا
  11. یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ﴿11﴾

    حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے۔ مجرم یہ چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنے بیٹوں کو فدیہ کے طور پردے دے
  12. وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ﴿12﴾

    اور اپنی جورو کو اور اپنے بھائی کو
  13. وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ﴿13﴾

    اور اپنے ان کنبہ والوں کو جو اسے پناہ دیا کرتے تھے
  14. وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ﴿14﴾

    اور جو کچھ بھی زمین میں ہے سب کچھ دے کر اپنے آپ کو بچا لے
  15. كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ﴿15﴾

    ہر گز ایسا نہیں ہوگا وہ آگ ہوگی
  16. نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ﴿16﴾

    کھالوں کو ادھیڑ دینے والی
  17. تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ﴿17﴾

    وہ ہر اس شخص کو بلائے گی جس نے حق سے پیٹھ پھیری اور سرتابی کی
  18. وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى﴿18﴾

    اور مال جمع کیا پھر سنبھال سنبھال کر رکھتا رہا
  19. اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ﴿19﴾

    بلاشبہ انسان تھڑدلا پیدا کیا گیا ہے
  20. اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ﴿20﴾

    جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے
  21. وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ﴿21﴾

    اور جب مال ملتا ہے تو بخیل بن جاتا ہے
  22. اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ﴿22﴾

    مگر نماز ادا کرنے والے
  23. الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ۪ۙ﴿23﴾

    جو ہمیشہ اپنی نماز پر قائم ہیں
  24. وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ﴿24﴾

    اور جن کے اموال میں کا ایک مقرر حق ہے
  25. لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ﴿25﴾

    سائل اور (سوال سے بچنے کی بنا پر) محروم
  26. وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ﴿26﴾

    اور جو قیامت کے دن کی تصدیق کرتے ہیں
  27. وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ﴿27﴾

    اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں
  28. اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ﴿28﴾

    کیونکہ ان کے پروردگار کا عذاب بےخوف رکھنے والی چیز نہیں
  29. وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ﴿29﴾

    اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
  30. اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ﴿30﴾

    بجز اپنی بیویوں یا مملوکہ عورتوں کے کہ ان کے بارے میں انہیں کوئی ملامت نہیں
  31. فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ﴿31﴾

    البتہ ان کے علاوہ جو کوئی اور راہ چاہیں تو ایسے ہی لوگ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں
  32. وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ﴿32﴾

    اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کا پاس رکھتے ہیں
  33. وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ﴿33﴾

    اور جو اپنی شہادتوں پر (راست بازی) سے قائم رہتے ہیں
  34. وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ﴿34﴾

    اور جو اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں
  35. اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ع﴿35﴾

    یہی لوگ عزت و احترام کے ساتھ جنتوں میں رہیں گے
  36. فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ﴿36﴾

    ان کافروں کو کیا ہوگیا ہے کہ یہ آپ کی طرف دوڑے آرہے ہیں
  37. عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ﴿37﴾

    دائیں سے اور بائیں سے گروہ در گروہ (آرہے ہیں)
  38. اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ﴿38﴾

    کیا ان میں سے ہر ایک یہ طمع رکھتا ہے کہ اسے نعمتوں والی جنت میں داخل کردیا جائے گا ؟
  39. كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ﴿39﴾

    ہرگز ایسا نہ ہوگا۔ ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ خود بھی جانتے ہیں
  40. فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ﴿40﴾

    سو میں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم یقینا اس بات پر قادر ہیں
  41. عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ﴿41﴾

    کہ ان کے بدلے ان سے بہتر مخلوق لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے
  42. فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ﴿42﴾

    لہٰذا انہیں اپنی بےہودہ باتوں اور کھیل کو پڑا رہنے دیجئے تاآنکہ وہ دن دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
  43. یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ﴿43﴾

    جس دن وہ اپنی قبروں سے نکل کر اسی طرح دوڑے جارہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں (کے استھانوں) کی طرف دوڑ رہے ہوں
  44. خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ع﴿44﴾

    ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی، ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا