69. Al-Haaqqaالحاقة

The Reality · Meccan · 52 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَلْحَآقَّةُۙ﴿1﴾

    سچ مچ ہو کے رہنے والی
  2. مَا الْحَآقَّةُۚ﴿2﴾

    وہ سچ مچ ہو کے رہنے والی کیا ہے ؟
  3. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ﴿3﴾

    اور آپ کیا سمجھے کہ وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے
  4. كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ﴿4﴾

    قوم ثمود اور عاد نے کھڑکھڑانے والی (قیامت) کو جھٹلایا تھا
  5. فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ﴿5﴾

    ثمود تو ایک ہیبت ناک (چیخ) سے ہلاک کیے گئے
  6. وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ﴿6﴾

    رہے عاد تو وہ سناٹے کی سخت آندھی سے ہلاک کیے گئے
  7. سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ﴿7﴾

    اللہ تعالیٰ نے اس آندھی کو ان پر متواتر سات راتیں اور آٹھ دن مسلط کیے رکھا۔ آپ (وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہاں لوگ یوں (چاروں شانے) چت گرے پڑے ہیں جیسے وہ کھجوروں کے کھوکھلے تنے ہوں
  8. فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ﴿8﴾

    کیا آپ ان میں سے کوئی بھی باقی بچا دیکھتے ہیں ؟
  9. وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ﴿9﴾

    اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور جو الٹائی ہوئی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے۔
  10. فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً﴿10﴾

    ان سب نے اپنے پروردگار کے رسول کی نافرمانی کی تو اللہ نے بھی انہیں بڑی سختی سے پکڑا
  11. اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ﴿11﴾

    جب پانی کا طوفان حد سے بڑھا تو ہم نے ہی تمہیں کشتی میں سوار کردیا تھا
  12. لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ﴿12﴾

    تاکہ ہم اسے تمہارے لیے ایک یادگار بنادیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد کو محفوظ رکھیں
  13. فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ﴿13﴾

    پھر جب صور میں ایک دفعہ پھونک ماری جائے گی
  14. وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ﴿14﴾

    اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کردیا جائے گا
  15. فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ﴿15﴾

    تو اس دن ہونے والا واقعہ پیش آجائے گا
  16. وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ﴿16﴾

    اور آسمان پھٹ جائے گا اور اس دن اس کی بندش ڈھیلی پڑجائے گی
  17. وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ﴿17﴾

    اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور اس دن آٹھ فرشتے آپ کے پروردگار کے عرش کو اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے
  18. یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ﴿18﴾

    اس دن تم (اللہ کے حضور) پیش کیے جاؤ گے (اور) تمہارا کوئی راز چھپا نہ رہ جائے گا
  19. فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ﴿19﴾

    پھر جس شخص کو اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا : یہ لو، میرا اعمال نامہ پڑھو
  20. اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ﴿20﴾

    مجھے یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنے والا ہے۔
  21. فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ﴿21﴾

    پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا
  22. فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ﴿22﴾

    عالی مقام جنت میں
  23. قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ﴿23﴾

    جس کے پھلوں کے گچھے جھک رہے ہوں گے
  24. كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ﴿24﴾

    (انہیں کہا جائے گا) گزشتہ ایام میں جو عمل تم کرچکے ہو اس کے بدلے اب مزے سے کھاؤ پیؤ
  25. وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ﴿25﴾

    مگر جسے نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا : کاش ! مجھے میرا اعمال نامہ دیا ہی نہ جاتا
  26. وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ﴿26﴾

    اور مجھے یہ معلوم ہی نہ ہوتا کہ میرا حساب کیا ہے ؟
  27. یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ﴿27﴾

    کاش ! موت ہی فیصلہ چکا دیتی
  28. مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ﴿28﴾

    میرا مال (بھی) میرے کسی کام نہ آیا
  29. هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ﴿29﴾

    اور میری حکومت بھی برباد ہوگئی
  30. خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ﴿30﴾

    (حکم ہوگا) اسے پکڑ لو اور (گردن میں) طوق پہنا دو
  31. ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ﴿31﴾

    پھر اسے جہنم میں جھونک دو
  32. ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ﴿32﴾

    پھر اسے ایک ستر گز لمبی زنجیر میں جکڑ دو۔
  33. اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ﴿33﴾

    یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا
  34. وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ﴿34﴾

    اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا
  35. فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ﴿35﴾

    لہٰذا آج اس کا کوئی غمخوار دوست نہ ہوگا
  36. وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ﴿36﴾

    اور زخموں کے دھوؤن کے سوا اسے کچھ کھانے کو بھی نہ ملے گا
  37. لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ع﴿37﴾

    جسے گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا
  38. فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ﴿38﴾

    پس میں ان چیزوں کی بھی قسم کھاتا ہوں جو تم دیکھتے ہو
  39. وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ﴿39﴾

    اور ان کی بھی جو تم نہیں دیکھتے
  40. اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ﴿40﴾

    کہ بلاشبہ یہ (قرآن) ایک معزز رسول کی زبان سے نکلا ہے
  41. وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ﴿41﴾

    یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے۔ (مگر) تم کم ہی ایمان لاتے ہو
  42. وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ﴿42﴾

    نہ ہی یہ کسی کاہن کا قول ہے (مگر) تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو
  43. تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿43﴾

    یہ تو رب العالمین کی طرف سے نازل شدہ ہے
  44. وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ﴿44﴾

    اگر وہ رسول خود کوئی بات گھڑ کر ہمارے ذمہ لگا دیتا
  45. لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ﴿45﴾

    تو ہم اس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے
  46. ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ﴿46﴾

    پھر اس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے۔
  47. فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ﴿47﴾

    تو تم میں سے کوئی بھی ہمیں اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا
  48. وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ﴿48﴾

    یہ تو یقینا پرہیزگاروں کے لئے ایک نصیحت ہے
  49. وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ﴿49﴾

    اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں
  50. وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ﴿50﴾

    اور بلاشبہ یہ کافروں کے لئے باعث حسرت ہے
  51. وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ﴿51﴾

    اور یقینا یہ بالکل حق ہے
  52. فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿52﴾

    پس (اے نبی !) اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے جو بڑی عظمت والا ہے۔