77. Al-Mursalaatالمرسلات
The Emissaries · Meccan · 50 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ﴿1﴾
ان ہواؤں کی قسم جو دھیرے دھیرے چلتی ہیںفَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ﴿2﴾
پھر زور پکڑ کر جھکڑ بن جاتی ہیںوَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ﴿3﴾
اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلا دیتی ہیںفَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ﴿4﴾
پھر انہیں پھاڑ کر جدا کرتی ہیںفَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ﴿5﴾
پھر (دلوں میں اللہ کی) یاد ڈالتی ہیںعُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ﴿6﴾
عذر کی صورت میں یا ڈرانے کی صورت میںاِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ﴿7﴾
کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور واقع ہو کے رہے گیفَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ﴿8﴾
جب ستارے بےنور ہوجائیں گےوَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ﴿9﴾
اور آسمان پھاڑ دیا جائے گاوَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ﴿10﴾
اور پہاڑ ریزہ ریزہ کرکے اڑا دیئے جائیں گےوَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ﴿11﴾
اور رسولوں (کی حاضری) کا وقت آپہنچے گالِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ﴿12﴾
بھلا کس دن کے لیے (ان امور میں) تاخیر کی گئی ؟لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ﴿13﴾
فیصلہ کے دن کے لیےوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ﴿14﴾
اور آپ کیا جانیں کہ فیصلہ کا دن کیا ہے ؟وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿15﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہےاَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ﴿16﴾
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا ؟ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ﴿17﴾
پھر انہیں کے پیچھے بعد والوں کو چلتا کریں گےكَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ﴿18﴾
ہم مجرموں سے ایسا ہی برتاؤ کیا کرتے ہیںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿19﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہےاَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ﴿20﴾
کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ﴿21﴾
پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں ٹھہرائے رکھااِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ﴿22﴾
ایک معین وقت تکفَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ﴿23﴾
پھر ہم نے اندازہ مقرر کیا تو ہم کیا ہی اچھا اندازہ کرنے والے ہیںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿24﴾
اس روز جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہےاَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ﴿25﴾
کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنادیا ؟اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ﴿26﴾
زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی ؟وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ﴿27﴾
اور اس میں بلند وبالا پہاڑ جما دیئے اور تمہیں میٹھا پانی پلایاوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿28﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ﴿29﴾
چلو اسی (دوزخ) کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھےاِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ﴿30﴾
چلو اس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہےلَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ﴿31﴾
نہ وہ ٹھنڈی چھاؤں ہوگی اور نہ تپش سے بچائے گیاِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ﴿32﴾
وہ (اتنے بڑے بڑے) شرارے پھینکے گی جیسے محلكَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ﴿33﴾
(جو اچھلتے ہوتے ہوئے یوں محسوس ہوں گے) گویا وہ زرد اونٹ ہیںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿34﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہےهٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ﴿35﴾
یہ دن ایسا ہوگا جس میں وہ کچھ بول نہ سکیں گے۔وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ﴿36﴾
اور نہ انہیں یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ کوئی عذر پیش کریںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿37﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہےهٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ﴿38﴾
یہی فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں بھی اور پہلوں کو بھی جمع کردیا ہے۔فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ﴿39﴾
پھر اگر تمہارے پاس کوئی چال ہے تو میرے خلاف چل دیکھووَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ع﴿40﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے۔اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿41﴾
پرہیزگار (اس دن) سایوں اور چشموں میں ہوں گےوَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ﴿42﴾
اور جو پھل وہ چاہیں گے انہیں ملیں گےكُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿43﴾
مزے سے کھاؤ پیو، اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے رہےاِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿44﴾
بلاشبہ ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیںوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿45﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہےكُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ﴿46﴾
چند دن کھالو اور مزے اڑا لو۔ بلاشبہ تم مجرم ہووَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿47﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہےوَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ﴿48﴾
اور جب انہیں (اللہ کے آگے) جھکنے کو کہا جاتا تھا تو وہ نہیں جھکتے تھےوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿49﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہےفَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ع﴿50﴾
پھر اس کلام (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ہوسکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں گے ؟