78. An-Nabaالنبإ
The Announcement · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ﴿1﴾
کس چیز کے متعلق وہ آپس میں سوال کرتے ہیں ؟عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ﴿2﴾
کیا بڑی خبر کے متعلق ؟الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ﴿3﴾
جس میں وہ ایک دوسرے سے اختلاف رکھتے ہیںكَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ﴿4﴾
ہرگز نہیں، جلد ہی انہیں معلوم ہوجائے گاثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ﴿5﴾
ہاں ! یقینا انہیں جلد ہی معلوم ہوجائے گااَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ﴿6﴾
کیا ہم نے زمین کو ایک گہوارہ نہیں بنایا ؟وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ﴿7﴾
اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیاوَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ﴿8﴾
اور تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیاوَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ﴿9﴾
تمہاری نیند کو سکون کا باعث بنایاوَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ﴿10﴾
اور رات کو پردہ پوش بنایا۔وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪﴿11﴾
اور دن کو معاش کا وقت بنایاوَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ﴿12﴾
اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنا دیئےوَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ﴿13﴾
اور ایک بھڑکتا ہوا چراغ بنایاوَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ﴿14﴾
اور نچڑنے والے بادلوں سے لگاتار بارش برسائیلِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ﴿15﴾
تاکہ اس سے ہم اناج اور سبزیوَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ﴿16﴾
اور گھنے باغ اگائیںاِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ﴿17﴾
بیشک فیصلے کا دن ایک مقررہ وقت ہےیَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ﴿18﴾
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم فوج در فوج نکل آؤ گےوَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ﴿19﴾
اور آسمان کھولا جائے گا تو وہ دروازے ہی دروازے ہوجائے گاوَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ﴿20﴾
اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ چمکتی ریت بن جائیں گےاِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ﴿21﴾
جہنم یقینا ایک گھات ہےلِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ﴿22﴾
جو سرکشوں کا ٹھکانا ہےلّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ﴿23﴾
جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گےلَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ﴿24﴾
نہ وہ اس میں ٹھنڈک کا مزا چکھیں گے اور نہ کسی مشروب کااِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ﴿25﴾
بس ان کے لیے گرم پانی اور بہتی پیپ ہی ہوگی۔جَزَآءً وِّفَاقًاؕ﴿26﴾
یہ بدلہ ہے (ان کے عملوں کے) موافقاِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ﴿27﴾
وہ حساب کی تو امید ہی نہیں رکھتے تھےوَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ﴿28﴾
اور ہمہ وقت ہماری آیات کو جھٹلایا کرتے تھےوَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ﴿29﴾
اور ہم نے یہ ساری چیزیں ایک کتاب میں ریکارڈ کر رکھی تھیںفَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ع﴿30﴾
(اور انہیں کہا جائے گا) اب مزا چکھو، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کریں گےاِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ﴿31﴾
پرہیز گاروں کے لیے یقینا کامیابی کا ایک مقام ہےحَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ﴿32﴾
باغات اور انگوروَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ﴿33﴾
نوجوان اور ہم عمر عورتیںوَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ﴿34﴾
اور چھلکتے ہوئے جاملَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ﴿35﴾
وہاں نہ کوئی بےہودہ بات سنیں گے اور نہ جھوٹجَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ﴿36﴾
یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے بدلہ ہے جو اپنے اپنے اعمال کے حساب سے ملے گا۔رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ﴿37﴾
جو آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب چیزوں کا مالک ہے۔ بڑا مہربان ہے (اس دن) اس سے کوئی بات تک نہ کرسکے گایَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا﴿38﴾
جس دن جبرئیل اور باقی سب فرشتے صف بستہ کھڑے ہوں گے۔ رحمن سے وہی بات کرسکے گا جسے وہ خود اجازت دے اور جو درست بات کہےذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا﴿39﴾
یہ وہ دن ہے جو ایک حقیقت ہے۔ اب جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف واپس جانے کی راہ اختیار کرےاِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ع﴿40﴾
ہم نے تمہیں اس عذاب سے ڈرایا ہے جو قریب آپہنچا ہے۔ اس دن آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور کافر کہے گا : کاش میں مٹی ہوتا۔