83. Al-Mutaffifinالمطففين
Defrauding · Meccan · 36 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ﴿1﴾
ڈنڈی مارنے والوں کے لیے ہلاکت ہےالَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ﴿2﴾
ایسے لوگ جب خود ناپ کرلیتے ہیں تو پورا لیتے ہیںوَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ﴿3﴾
اور جب دوسروں کو ناپ کر یا تول کردیتے ہیں تو گھٹا کردیتے ہیںاَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ﴿4﴾
کیا وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جانے والے ہیںلِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ﴿5﴾
ایک بڑے دن کے لئےیَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ﴿6﴾
جب سب لوگ اپنے پروردگار کے حضور کھڑے ہوں گےكَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ﴿7﴾
ہرگز نہیں۔ بدکردار لوگوں کے اعمال نامے قید خانے کے دفتر میں ہوں گےوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ﴿8﴾
اور آپ کیا جانیں کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہےكِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ﴿9﴾
ایک کتاب ہے، لکھی ہوئیوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ﴿10﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے ہلاکت ہےالَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ﴿11﴾
جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیںوَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ﴿12﴾
اور اسے ہر وہ شخص جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھنے والا گنہگار ہےاِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ﴿13﴾
اور جب اس پر ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ : یہ تو پہلے لوگوں کی داستانیں ہیںكَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿14﴾
ہر گز یہ بات نہیں بلکہ ان لوگوں کے دلوں پر ان کے برے اعمال کا زنگ لگ گیا ہےكَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ﴿15﴾
ہرگز نہیں یقینا ایسے لوگ ! اس دن اپنے پروردگار (کے دیدار) سے محروم رکھے جائیں گےثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ﴿16﴾
پھر یقینا وہ جہنم میں گرنے والے ہیںثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ﴿17﴾
پھر (انہیں) کہا جائے گا : یہی وہ چیز ہے جسے تم جھٹلاتے تھےكَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ﴿18﴾
ہرگز نہیں۔ نیک لوگوں کا اعمال نامہ بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں ہےوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ﴿19﴾
اور آپ کیا جانیں کہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر کیا ہےكِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ﴿20﴾
وہ ایک کتاب ہے لکھی ہوئییَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ﴿21﴾
جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیںاِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ﴿22﴾
بلاشبہ نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گےعَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ﴿23﴾
تختوں پر بیٹھے نظارے کریں گےتَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ﴿24﴾
آپ ان کے چہروں پر خوشحالی کی رونق معلوم کریں گےیُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ﴿25﴾
انہیں سربمہر خالص شراب پلائی جائے گیخِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ﴿26﴾
جس کی مہر کستوری کی ہوگی اور (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ وہ اس بات میں رغبت کریں۔وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ﴿27﴾
اس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگیعَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ﴿28﴾
یہ ایک چشمہ ہے جس سے مقرب لوگ پئیں گےاِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ﴿29﴾
مجرم لوگ (دنیا میں) ایمانداروں پر ہنسا کرتے تھےوَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ﴿30﴾
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو ایک دوسرے کو آنکھیں مار کر اشارے کرتےوَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ﴿31﴾
اور اپنے گھروں کو لوٹتے تو خوش گپیاں کرتے لوٹتےوَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ﴿32﴾
اور جب ایمان والوں کو دیکھتے تو کہا کرتے کہ : یقینا یہی لوگ گمراہ ہیںوَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ﴿33﴾
حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھےفَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ﴿34﴾
سو آج ایماندار کافروں پر ہنس رہے ہوں گےعَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ﴿35﴾
تختوں پر بیٹھے (ان کا حال) دیکھیں گےهَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ع﴿36﴾
کافروں کو ان کی کرتوتوں کا ضرور بدلہ دیا جائے گا۔