82. Al-Infitaarالإنفطار

The Cleaving · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ﴿1﴾

    جب آسمان پھٹ جائے گا
  2. وَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ﴿2﴾

    اور ستارے بکھر کر گر پڑیں گے
  3. وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ﴿3﴾

    اور سمندر پھاڑ دیئے جائیں گے
  4. وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ﴿4﴾

    اور قبریں زیر و زبر کردی جائیں گی
  5. عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ﴿5﴾

    (اس دن) ہر شخص جان لے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا اور پیچھے کیا چھوڑا
  6. یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ﴿6﴾

    اے انسان ! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے دھوکے میں ڈالے رکھا
  7. الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ﴿7﴾

    جس نے تجھے پیدا کیا، پھر درست کیا پھر متوازن بنایا
  8. فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ﴿8﴾

    (اور) جس صورت میں بھی اس نے چاہا تمہیں جوڑ جاڑ کر تیار کردیا
  9. كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ﴿9﴾

    ہرگز نہیں بلکہ تم تو روز جزا کو جھٹلاتے ہو
  10. وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ﴿10﴾

    حالانکہ تم پر نگران مقرر ہیں
  11. كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ﴿11﴾

    جو معزز ہیں اعمال لکھنے والے
  12. یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ﴿12﴾

    وہ جانتے ہیں جو کچھ تم کرتے ہو
  13. اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ﴿13﴾

    یقینا نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
  14. وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍۚۖ﴿14﴾

    اور بدکردار جہنم میں
  15. یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ﴿15﴾

    وہ قیامت کے دن اس میں داخل ہوں گے
  16. وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ﴿16﴾

    اور جہنم سے غائب نہ رہ سکیں گے
  17. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ﴿17﴾

    اور آپ کیا جانیں کہ روز جزا کیا ہے ؟
  18. ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِؕ﴿18﴾

    پھر ہاں، آپ کیا جانیں کہ روز جزا کیا ہے ؟
  19. یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ع﴿19﴾

    جس دن کوئی کسی دوسرے کے لیے کچھ بھی نہ کرسکے گا اور اس دن حکم صرف اللہ کا چلے گا