86. At-Taariqالطارق

The Morning Star · Meccan · 17 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ﴿1﴾

    قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے کی
  2. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ﴿2﴾

    اور آپ کیا جانیں کہ رات کو آنے والا کیا ہے ؟
  3. النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ﴿3﴾

    وہ ستارہ ہے چمکتا ہوا
  4. اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ﴿4﴾

    کہ کوئی جان ایسی نہیں جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو
  5. فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ﴿5﴾

    لہٰذا انسان کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے ؟
  6. خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ﴿6﴾

    وہ اچھل کر نکلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
  7. یَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآئِبِؕ﴿7﴾

    جو پشت اور سینہ کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
  8. اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ﴿8﴾

    یقینا اللہ اسے لوٹانے (دوبارہ پیدا کرنے) پر قادر ہے۔
  9. یَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ﴿9﴾

    جس دن اسرار کی جانچ پڑتال کی جائے گی
  10. فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ﴿10﴾

    تو انسان کے پاس نہ کوئی اپنا زور ہوگا اور نہ ہی کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا
  11. وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ﴿11﴾

    قسم ہے آسمان کی جو بار بار بارش برساتا ہے
  12. وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ﴿12﴾

    اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے
  13. اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ﴿13﴾

    کہ وہ (قرآن) حق کو باطل سے الگ کرنے والا ہے
  14. وَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ﴿14﴾

    وہ کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں ہے
  15. اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ﴿15﴾

    یہ لوگ ایک تدبیر کر رہے ہیں
  16. وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ﴿16﴾

    اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں
  17. فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ع﴿17﴾

    پس آپ تھوڑی دیر کے لیے ان کافروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیجیے۔