87. Al-A'laaالأعلى
The Most High · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ﴿1﴾
اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کیجیے جو سب سے برتر ہےالَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ﴿2﴾
جس نے پیدا کیا پھر اسے درست کیاوَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ﴿3﴾
اور جس نے اس کی تقدیر بنائی پھر راہ دکھائیوَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ﴿4﴾
اور جس نے چارہ پیدا کیافَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ﴿5﴾
پھر اسے سیاہ کوڑا کرکٹ بنادیاسَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ﴿6﴾
ہم آپ کو پڑھا دیں گے پھر آپ بھولیں گے نہیںاِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ﴿7﴾
بجز اس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور پوشیدہ بھیوَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ﴿8﴾
اور ہم آسان طریقہ پر چلنے کی سہولت دیں گےفَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ﴿9﴾
پس آپ نصیحت کیجیے اگر نصیحت نفع دےسَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ﴿10﴾
جو شخص (اللہ سے) ڈرتا ہے وہ تو نصیحت قبول کرلے گاوَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ﴿11﴾
اور جو بدبخت ہے وہ اس سے پرے ہی رہے گاالَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ﴿12﴾
اور بڑی آگ میں داخل ہوگاثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ﴿13﴾
پھر اس میں نہ مرے گا نہ جیے گاقَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ﴿14﴾
فلاح پا گیا جس نے پاکیزگی اختیار کیوَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ﴿15﴾
اور اپنے پروردگار کا نام یاد کیا پھر نماز ادا کیبَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ﴿16﴾
بلکہ تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہووَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ﴿17﴾
حالانکہ آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہےاِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ﴿18﴾
یہی بات پہلے صحیفوں میں (کہی گئی تھی)صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ع﴿19﴾
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں