صحابۂ کرام ؓ کا اپنے وطن کو چھوڑنا

حضرت علی بن ابی طالب ؓ کی ہجرت

حضرت علی ؓ فرماتے ہیں: جب رسول اللہ ﷺ ہجرت فرماکر مدینہ تشریف لے جانے لگے تو آپ نے مجھ سے فرمایا کہ میں آپ کے بعدٹھہرکر لوگوںکی جو امانتیں حضور ﷺ کے پاس تھیں وہ لوگوں کو پہنچادوں۔ (چوں کہ لوگ آپ کے پاس امانت رکھواتے تھے) اسی وجہ سے آپ کو الامین کہا جاتا تھا۔ میں(آپ کے بعد) تین دن وہیں رہا۔ میں گھر سے باہر علی الاعلان لوگوں میں چلتا پھرتا تھا، ایک دن بھی چھپ کر نہیں بیٹھا۔پھر میں مکہ سے نکل کر حضورﷺ والے راستہ پر چل دیا، یہاں تک کہ جب بنو عمرو بن عوف کے ہاں پہنچا تو حضورﷺ بھی وہاں ہی قیام پذیر تھے۔ میں کلثوم بن ہدم کے ہاں ٹھہرا اور حضور ﷺ بھی وہاں ہی ٹھہرے ہوئے تھے۔ 1