صحابۂ کرام ؓ کا دینِ اسلام کے لئے جان اور مال خرچ کرنا
اللہ کے راستہ میں چلّہ پورا نہ کرنے والوں پر نکیر
حضرت یزید بن ابی حبیب کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر بن خطّاب ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت عمر نے اس سے پوچھا: تم کہاں تھے؟ اس نے کہا: میں سرحد کی حفاظت کرنے گیا ہوا تھا۔ آپ نے پوچھا : تم نے وہاں کتنے دن لگائے؟ اس نے کہا: تیس دن۔ حضرت عمر نے فرمایا: تم نے چالیس دن کیوں نہیں پورے کر لیے۔2