حضرات صحابۂ کرام ؓ کی بہادری

اللہ کے راستہ میں نکلنے والے کا نام لکھنا

’’بخاری‘‘ میں روایت ہے کہ ابنِ عباس ؓ نے حضور ﷺ کو فرماتے ہو ئے سنا کہ کوئی مرد(نا محرم) عورت کے ساتھ تنہائی میں ہر گز نہ ملے، اور نہ ہی کوئی عورت محرم کے بغیر سفر کرے۔ تو ایک آدمی نے کھڑے ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہ! فلاں غزوہ میں میرا نام لکھا گیا ہے اور اُدھر میری بیوی حج کرنے جا رہی ہے (اب میں کیا کروں؟ جہاد میں جائوں یا بیوی کے ساتھ حج کرنے جائوں؟) آپ نے فرمایا: اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنے جائو۔