خُلَفَا اور اُمرَا کا احترام کرنا اور اُن کے احکامات کی تعمیل کرنا
اُمرَاکو برا بھلا کہنے کی ممانعت
حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد ﷺ کے صحابہ میں سے جو ہمارے بڑے تھے انھوں نے ہمیں (اُمرَا کے بارے میں چندباتوںسے) منع کیا۔ (اور وہ چند باتیں یہ ہیں) تم اپنے امیروں کو برا بھلا نہ کہو، اور ان کو دھوکہ مت دو، اور ان کی نافرمانی نہ کرو، اور اللہ سے ڈرتے رہو، اور صبر کرو کیوںکہ موت (یا قیامت) عنقریب آنے والی ہے ۔3