صحابہ کرام ؓ کا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا

ایک درزی کا کھانا کھلانا

حضرت انس ؓ فرماتے ہیں: ایک درزی نے کھانا تیار کر کے حضور ﷺ کو کھانے کے لیے بلایا۔ میں بھی حضور ﷺ کے ساتھ اس دعوت میں چلا گیا۔ تو اس نے حضور ﷺ کے سامنے جَو کی روٹی اور شوربا پیش کیا جس میں کدُّو اور گوشت کی بوٹیاں تھیں۔ میں نے دیکھا کہ حضور ﷺ پیالہ کے کناروں سے کدُّو تلاش کر رہے تھے۔ اس دن سے مجھے بھی کدُّو بہت مرغوب ہوگیا ہے۔1