صحابہ کرام ؓ کا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا

حضرت اَشْعَث بن قیس ؓ کا مال تقسیم کرنا

حضرت ابو اسحاق ؓ کہتے ہیں: قبیلہ کندہ کے ایک آدمی پر میرا قرض تھا۔ میں اس کے پاس (قرضہ وصول کر نے کے لیے) فجر سے پہلے آخر رات میں جایا کرتا تھا۔ ایک دن میں حضرت اشعت بن قیس ؓ کی مسجد کے پاس سے گزر رہا تھا کہ فجر کی نماز کا وقت ہوگیا۔ میں نے وہیں نماز پڑھی۔ جب امام نے سلام پھیرا تو امام نے ہر آدمی کے سامنے کپڑوں کا ایک جوڑا، جوتی کا ایک جوڑا اور پانچ سو درہم رکھے۔ میں نے کہا: میں اس مسجد والوں میں سے نہیں ہوں (لہٰذا مجھے نہ دو)۔ پھر میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ (یہ لوگوں کو کیوں دے رہے ہیں؟) لوگوں نے بتایا: حضرت اشعت بن قیس مکہ مکرمہ سے آئے ہیں (اس خوشی میں وہ ہر نمازی کو دے رہے ہیں)۔ 2