صحابہ کرام ؓ کا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا
حضرت عائشہ بنتِ ابی بکر صدیق ؓ کا مال تقسیم کر نا
حضرت اُمّ دُرّہ ؓکہتی ہیں: حضرت عائشہ ؓ کے پاس ایک لاکھ آئے، انھوں نے اسی وقت وہ سارے تقسیم کر دیے۔ اس دن ان کا روزہ تھا۔ میں نے ان سے کہا: آپ نے اتنا خرچ کیا ہے تو کیا آپ اپنے لیے اتنا بھی نہیں کر سکتیں کہ افطار کے لیے ایک درہم کا گوشت منگا لیتیں؟ انھوں نے کہا: (مجھے تو یاد ہی نہیں رہا کہ میرا روزہ ہے) اگر تُو مجھے پہلے یاد کرادیتی تو میں گوشت منگا لیتی۔3