صحابہ کرام ؓ کا اللہ کے راستے میں خرچ کرنا
حضرت عمرو بن نعمان بن مُقَرِّن ؓ کا مال واپس کرنا
حضرت معاویہ بن قُرّہ ؓ کہتے ہیں: میں حضرت عمرو بن نعمان بن مُقَرِّن ؓ کے ہاں ٹھہرا ہوا تھا۔ جب رمضان شریف کا مہینہ آیا تو ایک آدمی در اہم کی تھیلی لے کر ان کے پاس آیا اور کہا: امیر حضرت مصعب بن زبیر آپ کو سلام کہتے ہیں اور کہتے ہیں: قرآن کے ہر قاری کی خدمت میں ہماری طرف سے عطیہ ضرور پہنچ گیا ہے (اس لیے آپ کی خدمت میں بھی بھیجا ہے) یہ دراہم اپنی ضرورت میں خرچ کرلیں۔ تو حضرت عمر و بن نعمان نے لانے والے سے کہا: جا کر ان سے کہہ دینا: اللہ کی قسم! ہم نے قرآن دنیا حاصل کرنے کے لیے نہیں پڑھا۔ اور وہ تھیلی ان کو واپس کر دی۔2