نبی کریم ﷺ کا ملکوں کے بادشاہوں کو دعوت دینا

حضور ﷺ کا بنو جذامہ کے نام گرامی نامہ

حضرت معبد جُذَامیؓ فرماتے ہیں کہ حضرت رِفاعہ بن زید جذامی ؓ حضورﷺ کی خدمت میںگئے۔ آپ نے اُن کو ایک خط لکھ کر دیا جس میں یہ مضمون تھا : یہ خط لکھ کر محمد رسول اللہ نے رِفاعہ بن زید کو دیا ہے۔ میں ان کو اللہ ور سول کی طرف دعوت دینے کے لیے ان کی قوم اور جواُن میں شمار ہوتے ہیں ان کی طرف بھیج رہا ہوں، اور جو ایمان لائے گا وہ اللہ اور اس کے رسول کی جماعت میں داخل ہوجائے گا، جو نہیں لائے گا اسے دو ماہ کی مہلت ہے۔ جب یہ اپنی قوم کے پاس آئے تو سب نے ان کا کہا مان لیا ۔ 2