نبی کریم ﷺ کا ملکوں کے بادشاہوں کو دعوت دینا
حضور ﷺکا بکر بن وائل کے نام گرامی نامہ
حضرت مرثد بن ظبیانؓ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضورﷺ کا خط آیا، ہمیں اپنے قبیلہ میں ایسا کوئی آدمی نہ ملا جو خط پڑھ سکے۔ چناں چہ قبیلہ بنو ضبیعہ کے ایک آدمی نے وہ خط ہمیں پڑھ کر سنایا۔ خط کا مضمون یہ تھا:
یہ خط اللہ کے رسولﷺ کی طرف سے بکر بن وائل کے نام ہے۔ تم لوگ مسلمان ہوجاؤ سلامتی پالوگے۔ 1