اجر و ثواب حاصل کرنے کا شوق

سیدنا حضرت محمد رسول اللہﷺ کا اجر و ثواب حاصل کرنے کا شوق

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ غزوۂ بدر میں تین آدمیوں کو ایک اُونٹ ملا تھا (جس پر وہ باری باری سوار ہوتے تھے)۔ چناںچہ حضرت ابو لُبابہ اور حضرت علیؓ اُونٹ میں حضورﷺ کے شریک تھے۔ جب حضورﷺ کے پیدل چلنے کی باری آئی تو دونوں حضرات نے عرض کیا: (آپ اُونٹ پر سوار رہیں) ہم آپ کی جگہ پیدل چلیں گے۔ حضور ﷺ نے فرمایا: تم دونوں مجھ سے زیادہ طاقت وربھی نہیں ہو اور نہ میں تم سے زیادہ اَجر وثواب سے مستغنی ہوں (بلکہ مجھے بھی ثواب کی ضرورت ہے اس لیے میں بھی پیدل چلوں گا)۔1