اللہ تعالیٰ کا خوف اور ڈر
سیدنا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا رونا
حضرت عبد اللہؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے مجھ سے فرمایا: مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ۔ میں نے عرض کیا: میں آپ کو قرآن سناؤں حالاںکہ قرآن تو خود آپ پر نازل ہوا ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا: میرا دل چاہتا ہے کہ میں دوسرے سے قرآن سنوں۔ چناںچہ میں نے سورۂ نساء پڑھنی شروع کر دی۔ اور جب میں {فَکَیْْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ کُلِّ اُمَّۃٍم بِشَہِیْدٍ وَّجِئْنَا بِکَ عَلٰی ہٰـؤُلَآئِ شَہِیْدًاo} 1 پر پہنچا تو حضورﷺ نے فرمایا: بس کرو۔ میں نے آپ کی طرف دیکھا تو آپ کی آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں۔2
حضورﷺ کے رونے کے بعض واقعات نماز کے باب میں آئیں گے۔