صحابہ کرام ؓ کا ایمان

ایمان تازہ کرنا

حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا: اپنا ایمان تازہ کرتے رہو۔ صحابہ ؓ نے پوچھا: یا رسول اللہ! ہم اپنا ایمان کیسے تازہ کریں؟ آپ نے فر مایا: لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ کثرت سے کہا کرو۔2